Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ میدانوں میں کام کرنے والے اسٹاف کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ اس خطرناک وبا میں بھی گراؤنڈ اسٹاف روز میدان میں آ کر کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ان کی تنخواہیں نہیں مل رہی اور پریشان ہو کر اسٹاف نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پی سی بی سے مدد کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
کراچی کے گراؤنڈ میں کام کرنے والے اسٹاف کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کرکٹ گراونڈز بند ہیں لیکن ہم مسلسل کام کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ اگر کام نہیں کیا تو گراؤنڈ کی گھاس خراب ہو جائے گی اور گراؤنڈ جنگل کی صورت اختیار کر جائے گا لیکن جب میچز نہیں ہوں گے اور آمدنی نہیں ہو گی تو ملازمین کو تنخواہ کون دے گا۔
گراؤنڈ انچارج انتظار احمد کا کہنا ہے کہ ملازمین کو راشن تو دیا ہے لیکن تنخواہ نہیں دے سکتے، رمضان کرکٹ بھی نہیں ہو گی تو آمدنی کہاں سے ہو گی، پی سی بی اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے افراد ملازمین کی مدد کریں۔