Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کرانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے بغیر تماشائیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مخالفت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ خالی اسٹیڈیمز میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، میگا ایونٹ کیلئے ٹیمیں اور اسپورٹ اسٹاف میدان میں ہوں لیکن فینز کو میچ دیکھنے کی اجازت نہ ملے یہ میں نہیں دیکھ سکتا ہوں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ تماشائیوں کی موجودگی میں کرایا جائے، ورنہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منعقد کرایا جائے، بہتر یہی ہے کہ میچز منسوخ کر دیئے جائیں اور پھر کسی مناسب وقت پر کرائے جائیں۔ ایلن بارڈر سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈ گلین میکسویل بھی بند دروازوں کے پیچھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مخالفت کر چکے ہیں۔