Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور چیف کیوریٹر آغا زاہد کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان ہوا تو افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پی سی بی دیگر ملازمین کو بھی فارغ کر سکتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں احسان مانی نے کہا کہ کرکٹرز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور میں سب کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی کرکٹر کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی، اگر کنٹریکٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کٹوتی شرط ہے تو یہ پی سی بی کا نہیں سلیکٹرز اور کوچز کا معاملہ ہے۔
احسان مانی نے کہا کہ بورڈ میں معمولی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں مگر کسی بھی ملازم کو کورونا وائرس کی وجہ سے فارغ نہیں کریں گے مگر پی سی بی میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ احسان مانی نے بتایا کہ ریٹائرڈ کرکٹرز کو اب بھی پینشن دی جا رہی ہے۔