Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ انضمام الحق کو پاکستان کا ویو رچرڈز کہا جاتا تھا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کے دور میں انضمام الحق جب کیمپ میں منتخب ہوئے تو عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس سے کہا کہ اس لڑکے کو صرف باؤنسر کرانے ہیں۔
ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انضمام الحق کو ان باؤنسرز سے کوئی فرق نہیں پڑا، وہ بغیر ہیلمٹ کے دونوں بولرز کا سامنا کرتے رہے اور پانچ منٹ میں عمران خان نے ان کی خوبیوں کا اندازاہ لگا لیا۔
انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے ویسٹ انڈین بولرز کیخلاف بغیر ہیلمٹ پہنے فرنٹ فٹ پر شاٹس کھیلیں اور 50 سے زائد رنز بنائے اس، کے بعد سے پاکستان میں انضمام الحق پاکستانی ویو ریچرڈز کے نام سے مشہور ہو گئے۔
ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کا فٹ ورک دنیا میں سب سے بہترین تھا، 30 سال سے زائد عرصے میں کبھی بھی میں نے انضمام الحق کو اسٹمپ آؤٹ نہیں کیا، دنیا کے دوسرے کرکٹرز انضمام الحق کو سست سمجھتے تھے لیکن جب وہ گراؤنڈ میں ہوتے تھے تو حریف ٹیم کی ٹانگیں کانپتی تھی۔