Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جیسے ممالک کھیلوں میں فکسنگ کو قانونی جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اسے جرم قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکومت کو پہلے پیغام بھجوا چکا ہے اور ایک مرتبہ پھر حکومت کو اس پر کام کرنے کے بارے میں قائل کیا جائے گا تا کہ کرکٹ سے کرپشن کے کینسر کو نکالا جا سکے۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے احسان مانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے قانون بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شرجیل خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں کسی فرد واحد پر بات نہیں کروں گا لیکن کوئی کھلاڑی جرم پر پابندی گزار چکا ہے تو ایک جرم پر دو سزائیں نہیں دی جا سکتیں، سزا پوری کرنے والے کھلاڑی فارم اور فٹنس ثابت کر کے ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔