Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے لیکن پی سی بی نے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔
حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق، سرفراز احمد، شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اور عماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل ہوں گے۔
میڈیا میں خبر رپورٹ ہوئی تھی کہ یہ باقاعدہ وہی ٹیسٹ ہوں گے جس کی بنیاد پر فٹنس ٹیسٹ میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پنالٹی کی جائے گی۔
چیف سلیکٹروہیڈکوچ مصباح الحق نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے، ہماری کوشش ہے کھلاڑی اپنی جسمانی حالت بحال رکھیں اور میدان میں واپسی کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس فٹنس ٹیسٹ میں کوئی پاس یا فیل نہیں ہو گا، امید ہے حالات جلد معمول پر واپس آ جائیں گے۔ مصباح الحق نے بتایا کہ جب واپس گراؤنڈ میں جائیں گے تو پھر باقاعدہ فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔