Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز شیڈول تھے۔ پاکستان کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا جس کے باعث پوائنٹس پاکستان کے حصے میں آنے تھے۔
اس کے برعکس آئی سی سی نے لاک ڈاؤن میں میچز نہ ہونے کا جواز بنا کر پوائنٹس دونوں ٹیموں میں برابر تقسیم کر دیئے جس کی بناء پر بھارتی ویمن ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر گئی جبکہ پاکستان کو کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
آئی سی سی کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناخوشگواری کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے پی سی بی نے مشاورت شروع کر دی ہے اور غوروفکر کر رہی ہے کہ کیا قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قانونی کارروائی کی تفصیلات اور فیصلے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔