Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اشیش نہرا نے انکشاف کیا ہے کہ 04-2003 کے دورہ پاکستان پر لکشمی پتی بالاجی پاکستان میں عمران خان سے بھی زیادہ مشہور ہو گئے تھے۔ بھارت نے 2004 میں پاکستان کو ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
اشیش نہرا کا کہنا ہے کہ بالاجی نے سیریز میں عمدہ پرفارم کیا تھا، پاکستانی شائقین بالاجی کے گن گانے لگے تھے اور وہ اس دورے پر پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے بھی زیادہ مشہور ہو گئے تھے۔
اشیش نہرا نے کہا کہ اس سیریز میں ورندر سہواگ نے ٹرپل سنچری اسکور کی تھی، راہول ڈریوڈ نے ڈبل سنچری بنائی تھی جبکہ عرفان پٹھان نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن لکشمی پتی بالاجی نے ون ڈے سیریز میں شعیب اختر اور محمد سمیع کو جو چھکے مارے تھے وہ آج بھی یاد ہیں۔
سابق بھارتی فاسٹ بولر نے بتایا کہ اس دورہ پر جاوید میانداد نے بھارتی ٹیم کی اپنے گھر پر کھانے کی دعوت کی تھی اور ان کے گھر کا کھانا بہت لذیذ تھا، مجھے آج بھی وہ دعوت اچھے سے یاد ہے۔