Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ موجودہ بھارتی پلیئرز اور سابق کھلاڑیوں کا کوئی موازنہ نہیں۔ محمد یوسف نے کہا کہ ماضی میں آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ اور بھارتی ٹیم میں 3 سے 4 ورلڈ کلاس بیٹسمین ہوا کرتے تھے، بھارتی ٹیم میں سچن ٹنڈولکر، ورندر سہواگ، راہول ڈریوڈ، سورو گنگولی جیسے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے لیکن موجودہ بھارتی ٹیم میں اس طرح کے بیٹسمین نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی دنیا کے نمبرون بیٹسمین ہیں جبکہ روہت شرما بھی بہترین پرفارم کر رہے ہیں لیکن یہ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کی کلاس تک نہیں پہنچ سکتے۔ سابق بیٹمسین کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین پلیئر ہیں لیکن بابر اعظم میں بھی صلاحیت موجود ہے کہ وہ دنیا کہ نمبر ون بیٹسمین بن سکتے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا پر بابر اعظم نے ثابت کیا کہ وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور کینگروز کیخلاف پرفارم کرنے کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل سنچریاں بھی اسکور کر رہے ہیں، اگر بابر اعظم اسی طرح پرفارم کرتے رہے تو کئی عظیم بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔