Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کی وجہ بتا دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں امام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں پر پرفارمنس کا بہت دباؤ ہوتا ہے جس وجہ سے مسلسل پرفارم نہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہا کہ دو-تین میچوں میں ناکام ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو ڈر ہوتا ہے کہیں وہ ٹیم سے ڈراپ نہ ہو جائیں۔
اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ایسا دوسرے ملکوں میں نہیں ہوتا، اگر روہت شرما کا ابتدائی کیریئر دیکھا جائے تو وہ مکمل ناکام رہے تھے لیکن انہیں ٹیم میں مسلسل موقع دیا گیا اور اب وہ بھارتی ٹیم کے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔
امام الحق نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ اچھا رویّہ رکھنا چاہیے، پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ آتا ہے اور برے وقت میں ساتھی کھلاڑی ہی سب سے زیادہ مدد کرتے ہیں۔