Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینا شروع کر دیئے ہیں۔ قومی کرکٹرز گھر بیٹھے ہی فٹنس ٹیسٹ دے رہے ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود آن لائن فٹنس ٹیسٹ دیتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انجری کے باوجود فٹنس ٹیسٹ مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میز پر گلاس رکھا تھا اس کے گرنے سے میرا گھٹنا زخمی ہوا۔
انجرڈ ہونے کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیجانب سے فٹنس ٹیسٹ لینے کی حمایت کرتا ہوں، اس ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کی توجہ فٹنس اور کھیل پر رہے گی۔
سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے ٹیسٹ قومی ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک لے رہے ہیں۔