Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ منتظمین کا موازنہ کیا ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ جو لوگ منسلک ہیں یا جو لوگ ادارے میں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان سب کے ذاتی مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ خاص طور پر بھارت کی نچلی سطح کی مثال لیں تو وہ اس لیے کامیاب ہوئے ہیں کیونکہ وہ اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
رمیز راجہ نے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑیوں سے متعلق کہا کہ شائقین کرکٹ اور معاشرے کو دباؤ بڑھانا چاہیے کہ ان کھلاڑیوں کو معاف نہ کیا جائے جنہوں نے ملکی وقار پر فکسنگ کو ترجیح دی۔