Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے ورلڈکپ 2023 میں ایک بار پھر انگلش ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے عادل رشید کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ورلڈکپ 2019 کے دوران بھی انہیں درد کش انجیکشن لگائے گئے تھے جس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
عادل رشید نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد انگلینڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ کھیلنا ہے، میں نہیں جانتا کہ مزید کتنے مہینے یا سال انگلینڈ کی جانب سے کھیل سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرا کندھا مضبوط ہو جائے اور میں فٹ رہتا ہوں تو پرامید ہوں کہ انگلینڈ کے لیے زیادہ دیر تک کھیل سکتا ہوں۔ عادل رشید کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے دوران میرے کندھ میں بہت تکلیف تھی لیکن اوئن مورگن نے مجھے بہت سپورٹ کیا جس وجہ سے میرا حوصل بڑھا تھا۔