Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔ شعیب ملک نے ان کے مشورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تینوں مل کر اکٹھے ریٹائر ہوتے ہیں جس پر رمیز راجہ برا مان گئے۔
رمیز راجہ کی ٹویٹس کسی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ایک سیکشن میں ظاہر نہیں ہو رہی تھیں تو سابق کپتان نے شعیب ملک کے مینجر پر الزام لگایا کہ انہوں نے چند سال پہلے میرا اکاؤنٹ بنایا تھا اور مجھے لگتا ہے انہوں نے میری ٹویٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
رمیز راجہ کو جب تکنیکی مسئلے کا علم ہوا تو انہوں نے وہ ٹویٹ خود ڈیلیٹ کر دی جس میں انہوں نے شعیب ملک اور ان کے مینجر پر الزام لگایا تھا۔ شعیب ملک نے ان کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ ہماری ذاتی ساکھ کا معاملہ ہے۔
رمیز راجہ نے ٹویٹر پر شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پرسکون ہو جائیں، میں نے آپ کے مینجر کے ساتھ بات کر کے معاملہ حل کر لیا تھا اور یہ صرف ایک تکنیکی مسئلہ تھا۔