انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے اپنے چار فیورٹ بیٹسمینوں کے نام بتا دیئے ہیں جس میں پاکستان کے سعید انور، بھارت کے ویرات کوہلی، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور شامل ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ناصر حسین نے کہا کہ سعید انور آف سائیڈ پر بہت ہی خوبصورت شاٹس کھیلا کرتے تھے۔ برائن لارا کی خوبی بتاتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ ان کی بیک لفٹ بہت اچھی تھی جس وجہ سے ان کے شاٹس میں پاور آ جاتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ہدف کا تعاقب کرنے میں ماہر ہیں اور یوں لگتا ہے جیسے ان کے ہوتے ہوئے ہر اسکور کامیابی سے حاصل کر لیا جائے گا۔ ڈیوڈ گاور کی تعریف کرتے ہوئے انھوں کہا کہ گاور سے بہت کچھ سیکھ کر آگے بڑھا، میں ان چاروں بیٹسمینوں کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے پیسے دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔