Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے ساتھ کام کرنے کو مشکل ترین قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ کیریئر کی شروعات میں عمر اکمل کے ساتھ بہتر انداز میں برتاؤ نہیں ہوا جس وجہ سے وہ ٹریک سے اتر گئے، پھر ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہو گیا اور اب ان کو ٹریک پر لانے کا عمل بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ بہت دیر ہو چکی ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض بہت باصلاحیت بولر ہیں مگر وہ کبھی کبھی صلاحیت کے مطابق پرفارم نہیں کر پاتے تھے جس وجہ سے ہماری ایک مرتبہ تلخ کلامی بھی ہوئی اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات بھی نہیں ہے۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ بابر اعظم بہت بہترین بیٹسمین ہیں اور اس وقت وہ دنیا کے پانچ بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔