Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے وسیم اکرم کیساتھ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بولرز ٹیم کو کامیابی دلواتے ہیں، رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی بولنگ اہم ہتھیار ہو گی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مطابق پاکستان کی بولنگ بہت مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں تجربہ بھی بہت ضروری ہو گا، شعیب ملک نے قومی ٹیم میں بہترین واپسی کی تھی، پی ایس ایل میں بھی عمدہ پرفارم کیا اور ان کا تجربہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ محمد عامر نے نسیم شاہ کے بارے میں کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمد حسنین، محمد موسیٰ اور نسیم شاہ کے پاس تیزرفتار ہے لیکن نسیم شاہ اچھی لینتھ پر بولنگ کرتے ہیں جبکہ ان کا ایکشن بھی اچھا ہے، حسنین کو پرفارم کرنا ہے تو انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا ہو گی۔