Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی پی سی بی کی جانب سے بار بار فٹنس ٹیسٹ لیے جانے پر بول پڑے۔ کھلاڑیوں کے اپریل میں شیڈول فٹنس ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہو گئے تھے اور اب پلئیرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو فٹنس ٹیسٹ پر نظرثانی کی ضرورت ہے کیونکہ ہر دو ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بار بار فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے بولرز کی انرجی اور بیٹسمینوں کا اسٹیمنا کم ہوتا جا رہا ہے، بہتر ہے کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے کوئی اور پلان بنایا جائے۔