دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل ہے جس کے باعث پاکستان کے 12 فرسٹ کلاس کرکٹرز سری لنکا میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے۔ تمام کرکٹرز نے 18 مارچ کو واپس آنا تھا تاہم فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوا۔
کھلاڑیوں میں اظہر عطاری، کاشف نوید، احسن بیگ، فیضان خان، محتشم علی، علی منظور، قیصر اشرف اور عابد حسن شامل ہیں۔ پاکستانی ٹینس پلیئرز حبا اقبال، حیا نور، اقرا رحمٰن اور میاں ابصر علی بھی سری لنکا میں ہی موجود ہیں۔
مجموعی طور پر 74 پاکستانی سری لنکا میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سری لنکن فلائٹ اپنے شہریوں کو پاکستان سے لینے آئے گی اور پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسی فلائٹ میں ہمیں بھی واپس بلایا جائے۔