Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

عمر اکمل کیس کی سماعت 27 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔ چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کے لیے عمر اکمل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ اس دوران تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔
عمر اکمل نے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔ قومی بیٹسمین کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ‏جب تک ڈسپلنری پینل کے چیئرمین عوامی فیصلے کا اعلان نہیں کر دیتے پی سی بی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔
عمر اکمل کو رواں سال 20 فروری کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا جس کے باعث وہ پی ایس ایل فائیو میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔