Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کئی کرکٹ بورڈز مالی مسائل کی وجہ سے کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا کے کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ مشکوک افراد سے دور رہیں۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ ان دنوں پلیئرز مشکلات کا شکار ہیں، میچ فکسرز اس وقت فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلاڑیوں سے تعلقات بنانے کی کوشش کریں گے اور بعد میں کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کیلئے استعمال کریں گے۔
آئی سی سی نے تمام کرکٹ بورڈز کو ہوشیار کر دیا ہے کہ جب تک کرکٹ نہیں ہو رہی کھلاڑیوں پر نظر رکھیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ کھلاڑیوں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔