Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہنے کے بعد بھی انہیں افسوس ہے کہ وہ بابر اعظم کی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم کو آؤٹ کرنا میری خواہش تھی لیکن کوشش کرنے کے باوجود بھی میں ان کی وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایونٹ میں دنیا کے بڑے بڑے بیٹسمینوں کا شکار کیا لیکن بابر اعظم نے مجھے کوئی موقع ہی نہیں دیا مگر اب بھی میری خواہش ہے کہ ان کو آؤٹ کروں۔
شاہین شاہ آفریدی سے جب ان کے آئیڈیل بولر کا نام پوچھا تو انہوں نے وسیم اکرم اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو اپنا فیورٹ بولر قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مچل اسٹارک کی بولنگ دیکھتا ہوں اور جس طرح وہ گیند کو سوئنگ کرتے ہیں وہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔