Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز بھی ملتوی کر دی گئی۔ ساؤتھ افریقہ کو جون میں سری لنکا کیخلاف 3 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔ دونوں کرکٹ بورڈز نے مشاورت کے بعد سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو جیکوئس فال کا کہنا ہے کہ سیریز کو ملتوی کرنا ہماری مجبوری تھی لیکن جیسے ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی تو ہم سیریز کو ری شیڈول کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز پروٹیاز کیلئے بہت اہم تھی کیونکہ ہم آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کا بھی کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل ہے، وہ کھیلنا چاہتے ہیں اور ورلڈکپ سے قبل اپنی فارم اچھی کرنا چاہتے ہیں۔