Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے موجودہ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کو مشورہ دیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے ڈراپ مت کیا جائے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ پاکستان میگا ایونٹ میں محمد عامر کے بغیر شرکت کرے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر میچ ونر کھلاڑی ہیں اور اگر انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا سوچا جا رہا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ ٹورنامنٹ جیتنے کی قربانی دے رہے ہیں۔
سابق ہیڈکوچ نے محمد عامر کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ اس نے میرے ساتھ اس سے متعلق کئی مرتبہ بات کی تھی لیکن میں عامر کو ہر ٹیسٹ میچ کھیلانا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں دیکھ سکتا تھا کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہو رہی ہے اور ان کی جسامت تینوں فارمیٹس کا دباؤ برداشت نہیں کر پا رہی۔