Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے خوب داد سمیٹی۔ حیدر علی نے پی ایس ایل فائیو کے 9 میچوں میں 29.87 کی اوسط سے 239 رنز اسکور کیے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
ایونٹ میں حیدر علی کا بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز کرکٹ ماہرین کو خوب پسند آیا۔ نوجوان بیٹسمین کا 158.27 کا اسٹرائیک ریٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
حیدر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے پی ایس ایل کے تماشائی اور شورشرابا بہت یاد آ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بھی پوچھا کہ آپ پی ایس ایل 2020 کو کس طرح یاد کر رہے ہیں؟