Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کے کھیل میں اوپننگ جوڑی کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اوپننگ بیسٹمینوں کو کسی بھی ٹیم کا اہم ستون تصور کیا جاتا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں بڑے بڑے اوپنرز گزرے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر-سورو گنگولی، سعید انور-عامر سہیل اور میتھیو ہیڈن-ایڈم گلکرسٹ سمیت کئی اوپننگ جوڑیوں نے نام بنایا مگر ویسٹ انڈیز کے ڈیزمن ہینز اور گورڈن گرینج اس فہرست میں سب سے آگے رہے۔
دونوں لیجنڈری اوپنرز نے 250 اننگز میں 49.49 کی اوسط سے 11632 رنز بنائے۔ کرکٹ کی تاریخ میں کسی اوپننگ جوڑی نے اتنے رنز نہیں بنائے۔ گورڈن گرینج نے 17 سال ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرکٹ کھیلی اور 108 ٹیسٹ میچز میں 44.72 کی اوسط سے 7558 رنز بنائے جس میں 19 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے 128 ون ڈے میچوں میں 11 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 5134 رنز اسکور کیے۔ دوسری جانب ڈیزمن ہینز نے 116 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7487 رنز بنائے جبکہ 238 ون ڈے میچوں میں وہ 8648 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔