Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شائقین کے دلوں کی جان بوم بوم آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ وسیم اکرم کے ساتھ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو سے پہلے گھٹنے کی انجری کے مسائل سے دوچار تھا اور میں نے اہلیہ سے کہا کہ میں کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔
شاہد آفریدی کے مطابق میری اہلیہ نے کہا کہ آپ نے انٹرنیشنل کرکٹ اپنی مرضی سے چھوڑی مگر آپ یہ کرکٹ نہ چھوڑو کیونکہ آپ ابھی کھیل سکتے ہو جس کے بعد ٹرینر نے بھی میرے ساتھ بہت کام کیا اور میں نے پی ایس ایل فائیو کھیلی۔
بوم بوم نے کہا کہ ابھی فٹ ہوں اور کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے، جب چھوڑوں گا تو اس کے بعد سب سے پہلی ترجیح میری فاؤنڈیشن ہو گی۔ سابق کپتان نے وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کی ابتداء میں آپ لوگوں سے فائٹ کرنا سیکھا اور وہی چیز آج کام آ رہی ہے۔