Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی ورلڈکپ 2019 کی فاتح ٹیم کے رکن لیگ اسپنر عادل رشید پر ٹیکس چوری کا الزام لگ گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹولر لین کے علاقے میں رہائش پذیر عادل رشید نے 2013 سے 2017 تک چار سال کے دوران اپنے ٹیکس گوشواروں میں گڑ بڑ کی۔
ان لینڈ ریونیو نے عادل رشید کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد ٹیکس اور ساتھ ہی 36 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے طور پر ادا کریں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ عادل رشید کو سالانہ ایک ملین پاؤنڈ سے زائد رقم ملتی ہے جس پر انھوں نے ٹیکس چھپایا۔ عادل رشید نے 2009 میں انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کیا اور وہ اب تک 19 ٹیسٹ، 100 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔