Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ایک انوکھی تجویز دے دی ہے۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں 30 ستمبر تک فلائٹ آپریشن معطل ہے اور اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے اور اب تک کی صورتحال کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونا مشکل لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا 2021 میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنی ہے، آسٹریلوی اور بھارتی کرکٹ بورڈز کو طے کر لینا چاہیے کہ رواں سال ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کر لے جبکہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں کھیلا جائے، اس طرح ایونٹ باآسانی شیڈول کے مطابق کھیلا جا سکتا ہے۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر یہ ممکن ہوتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آئی پی ایل بھی ہو سکتی ہے، تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آئی پی ایل کھیل کر تیاری کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ایشیاء کپ کے حوالے سے تجویز دی کہ ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ دسمبر تک ملتوی کر دینا چاہیے کیونکہ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے اور دسمبر میں وہاں موسم اچھا ہو گا۔