Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر رومان رئیس نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ذاتی کرکٹ اشیاء کی نیلامی کی اور وہ 9 لاکھ روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رومان رئیس نے دوسرے کرکٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کرکٹ کا کچھ سامان مجھے دیں تا کہ وہ نیلام کر کے مزید رقم اکٹھی کی جا سکے۔
رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ ہمیشہ کرکٹرز کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن اس مشکل گھڑی میں انہیں ہماری ضرورت ہے، اگر کوئی کھلاڑی شرٹ، ٹوپی، بلا یا گیند ہمیں دے گا تو اس کی نیلامی کر کے ہم متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
رومان رئیس کی درخواست کے بعد سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے رومان رئیس کو ورلڈکپ 2003 کی گیند نیلامی کیلئے دینے کا اعلان کیا جس پر عمران خان کے دستخط بھی ہیں۔
سکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہر ماہ ملنے والی 54 ہزار کی پینشن تین مہینے تک رومان رئیس کو بھیجوں گا تا کہ وہ مستحق افراد کی مدد کر سکیں۔