Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان دنوں میں اپنی بیٹنگ کی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، میں نے جتنی کرکٹ کھیلی اس پر تجزیہ کرنے کا موقع ملا ہے اس لیے ویڈیوز دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی بیٹنگ میں مزید بہتری کس طرح لائی جائے۔
بابر اعظم نے کہا کہ کیریئر کی ابتداء میں جب پرفارم کرتا تھا تو خوشی ہوتی تھی لیکن جب پرفارمنس نہیں ہوتی تھی تو دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے تاہم اب مثبت کارکردگی کے باوجود میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہیں اگر میں رنز اسکور کر رہا ہوں تو وہ ٹیم کے کام آئیں کیونکہ ٹیم کو کامیابی دلوانا ہی میری سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ کے بغیر رہنا مشکل ہے لیکن جب لاک ڈاؤن ختم ہو گا اور کرکٹ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گی تو فینز مجھے اسی طرح پرفارم کرتا دیکھیں گے جس طرح میں پہلے کھیل رہا تھا۔