Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن ہے اور اس وقت کئی کھلاڑی غریب طبقے کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ اس نیک کام میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین اعظم خان نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اعظم خان نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے ملنے والی رقم متاثرین کی مدد میں خرچ کر دی۔
اعظم خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کے شہروں کے بڑے علاقوں میں مدد کرنے والے بہت لوگ ہیں مگر میں نے کوشش کی کہ ان چھوٹے علاقوں میں لوگوں کی مدد کروں جہاں زیادہ سہولیات میسر نہیں اس لیے ہم نے ان چھوٹے علاقوں میں لوگوں کو راشن پہنچایا۔
اعظم خان کا کہنا ہے کہ اس کام کے ساتھ ساتھ میری ٹریننگ بھی ہو رہی ہے، راشن کے تھیلے اٹھا کر لوگوں کے گھر پر دے رہا ہوں اور اس سے میری اچھی ٹریننگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری نیت تھی لوگوں کی مدد کروں اور اس مقصد میں کامیاب بھی ہوا۔