Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک آن لائن سیشن میں انکشاف کیا کہ جب مجھے ریاست کی ٹیم میں پہلی بار منتخب نہیں کیا گیا تو میں رات دیر تک روتا رہا اور مجھے یقین نہیں آ رہا تھا۔ انہون نے بتایا کہ ٹیم سلیکشن سے پہلے میں بہت اچھا پرفارم کر رہا تھا، سب کچھ بہترین چل رہا تھا لیکن اس کے باوجود مجھے موقع نہیں دیا گیا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں دو گھنٹے تک کوچ سے سوال کرتا رہا کہ مجھے ٹیم میں کیوں منتخب نہیں کیا گیا۔ ویرات کوہلی نے دہلی کی طرف سے 2006 میں ڈیبیو کیا اور دو سال بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا۔
ویرات کوہلی نے اپنے غصے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب سے انوشکا شرما ملا ہوں اس وقت سے اپنے غصے پر کام کر رہا ہوں اور اس سے پہلے میں بہت بےچین رہتا تھا۔