Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ فکسرز سوشل میڈیا سے ذریعے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اور مستقبل میں ان رابطوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود کے مطابق کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس کو اس حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کو محتاط کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مشکوک افراد کے ساتھ رابطہ مت کریں، میچ فکسرز لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھا کر کھلاڑیوں سے تعلق قائم کر سکتے ہیں اور جب کرکٹ دوبارہ شروع ہو گی تو وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں محصور ہو جانے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے لیے بہت وقت ہے اس لیے ہم نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ کسی بھی شخص سے رابطہ کرنے سے پہلے اس کی چھان بین کر لیں۔