Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ میں جلد آؤٹ ہو گیا تو ایک سینیئر کھلاڑی مجھ پر بہت غصہ ہو رہے تھے، میرا نہیں خیال کہ میں نے کبھی کسی کو اتنے غصے میں دیکھا تھا، میں نہاتے ہوئے بھی رو رہا تھا اور پوری رات میں پریشان رہا۔
انضمام الحق کے مطابق اگلے روز جب ہماری فلائٹ تھی تو مجھے پتا چلا کہ میری سیٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کے ساتھ ہے اور میں سمجھ گیا تھا کہ جب برا وقت چل رہا ہو تو کچھ نہیں کیا جا سکتا، میں پوری فلائٹ کے دوران دعا کر رہا تھا کہ عمران خان سوتے رہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے مجھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ تمہاری فارم اچھی ہے اس کے باوجود تم نے غلط شاٹ کھیلی اور مجھے لگا تھا کہ تم مخالف ٹیم کو اڑا کر رکھ دو گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ وہ سنجیدہ تھے مذاق کر رہے تھے لیکن اس کے بعد عمران خان پوری فلائٹ میں سوتے رہے۔