Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم، اے بی ڈویلیئرز، ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کی تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر ان چار بیٹسمینوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب کرنا پڑے تو وہ کون ہو گا؟
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فرنچائز مالک علی نقوی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چاروں عظیم کھلاڑی ہیں، اے بی ڈویلیئرز دھماکے دار بیٹنگ کا مزاج رکھتے ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ کی اپنی کلاس ہے اور ویرات کوہلی ہر چیز پر کمال رکھتے ہیں۔
علی نقوی نے کہا چونکہ صرف ایک کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہے تو وہ صرف بابر اعظم ہو سکتے ہیں جبکہ انہوں نے نوجوان قومی بیٹسمین کو "کِنگ" کا خطاب بھی دیا۔
پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں بابر اعظم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے اور دو میچوں میں وہ صرف 15 رنز بنا سکے تھے۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہوئے اور ابھی بھی اسی فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔