Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر فاسٹ بولر محمد سمیع کی تعریف کرتے کرتے کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے۔ شعیب اختر نے محمد سمیع کا موازنہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے کرتے ہوئے کہا کہ محمد سمیع اتنے ہی اچھے فاسٹ بولر ہو سکتے تھے جتنے کہ وسیم اکرم تھے۔
انہوں نے کہا کہ محمد سمیع پرانی گیند سے بولنگ کرتے ہوئے 100 میں سے 99 مرتبہ بیٹسمین کو پیڈز پر اسٹمپس کے سامنے گیند مار سکتے تھے، یہ وہ کوالٹی تھی جو وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد سمیع میں تھی۔ شعیب اختر کے مطابق محمد عامر، محمد آصف اور مجھ میں یہ صلاحیت نہیں تھی۔
راولپنڈی ایکسپریس کے مطابق محمد سمیع جب تیزی سے بھاگتے تو آخر پر ان کا ایکشن خراب ہو جاتا تھا جس وجہ سے انہیں مار پڑتی تھی لیکن جب وہ نارمل ایکشن اور جارحانہ انداز کنٹرول کر کے باؤلنگ کرتے تھے تو ان کے لیے سب کچھ ٹھیک ہو جاتا تھا۔