Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے آسٹریلوی ٹیم پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پوری ٹیم ملوث تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں اینڈریو فلنٹوف نے کہا کہ بحیثیت بولر جب مجھے کوئی گیند دے گا تو مجھے پتہ ہو گا کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں پوری آسٹریلوی ٹیم بال ٹیمپرنگ میں ملوث تھی مگر اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کو بچانے کے لیے الزام اپنے اوپر لے لیا، ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ بال ٹیمپرنگ ہو رہی ہو اور ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں کو پتہ ہی نہ چلے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ بہت دیر سے چلتی آ رہی ہے، ہر وہ چیز جس سے ٹیمپرنگ ہو سکتی ہے کرکٹ میں استعمال ہو رہی ہے۔ فلنٹوف نے کہا کہ کرکٹ کا جذبہ آج تک موجود ہے اور اب بھی انگلینڈ کی طرف سے ایک ٹیسٹ کھیلنے کیلئے سب قربان کرنے کو تیار ہوں۔