Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں آئے تو ابتداء میں انھوں نے اچھی پرفارمنس دی مگر بعد میں وہ ٹیم سے ڈراپ ہو گئے۔ اس حوالے سے اسد شفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آنے والے پلیئرز کو سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہیے۔
انھوں نے سمیع اسلم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ اچھی اننگز کھیلتا تھا تو میرے پاس آ کر سوشل میڈیا دکھاتا تھا کہ اسد بھائی دیکھیں میری کتنی تعریف ہو رہی ہے لیکن میں نے ان کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں، جب دو اننگز بری جائیں گی تو یہی لوگ آپ کے خلاف پوسٹ کریں گے، بعد میں سمیع اسلم کے ساتھ یہی ہوا اور وہ دباؤ میں آ گئے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنی والدہ کو کریڈٹ دیا کہ انھوں نے میرے لیے لائن بنائی کہ اس سے آگے نہیں جانا اور میں آج تک اسی پر عمل کر رہا ہوں۔ شعیب اختر نے اسد شفیق کو بزدل بیٹسمین قرار دیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کا اپنا مؤقف ہے مگر مجھے کسی کو جواب دینے کی یا یقین دلانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر میں دلیر نہیں ہوتا تو آسٹریلیا، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ جیسے ممالک میں سنچریاں اسکور نہ کرتا، کسی کو اس طرح کی بات کرنے سے پہلے ریکارڈ دیکھ لینا چاہیے۔