بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے اس مشکل وقت میں کرکٹ بورڈز سے زیادہ آئی سی سی کے مفاد کو اہم قرار دے دیا۔ اپنے ٹویٹس میں ہارشا بھوگلے نے کہا کہ اس سال آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے، میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ کرکٹ بورڈز اپنے مالی فوائد کو دیکھیں گے چاہے یہ فوائد آئی سی سی کے لیے مشکل کھڑی کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں ہوتا تو آئی پی ایل کے لیے وقت مل جائے گا لیکن اگر بھارت کرکٹ کے لیے تیار ہے تو کیوں نہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہی کرا دیا جائے مگر میں یہ بھی دیکھ سکتا ہوں کہ بھارت اس کی مخالفت کرے گا۔
ہارشا بھوگلے نے مزید کہا کہ یہ مشکل وقت ہے، خصوصاََ چھوٹے بورڈز کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو سکتی ہے، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جیسے کرکٹ بورڈز اس سے متاثر ہو سکتے ہیں اس لیے ہمیں آگے کا سوچنا چاہیے۔