Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین شان مسعود اپنی فٹنس کا خوب خیال رکھتے ہیں، فٹنس ٹیسٹ میں بھی کئی کرکٹرز سے آگے ہوتے ہیں اور اس فٹنس کی وجہ سے ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ 2019 سے اب تک شان مسعود نے سات ٹیسٹ میچوں میں 45 کی اوسط سے 540 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
شان مسعود کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فٹنس کی وجہ سے میرے کھیل میں بہت تبدیلی آئی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ مصباح الحق بھی فٹنس کلچر پر کافی توجہ دے رہے ہیں اور اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں صرف فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیے بلکہ ایک کھلاڑی کو پورا سال خود کو فٹ رکھنا چاہیے اور دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کی کامیابی کا راز بھی فٹنس ہی ہے۔
ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتداء میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، خاص طور پر یونس خان کی قیادت میں کھیل کر بہت مدد ملی تھی اس لیے ذاتی طور پر ڈپارٹمنٹ کرکٹ کا حامی ہوں۔