Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انضمام الحق اور ثقلین مشتاق کی حمایت ملنے کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کر دی ہے کہ انہیں بھی ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔ سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اگر محمد عامر، شرجیل خان اور سلمان بٹ کو موقع دیا جا سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں؟
انہوں نے کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنایا گیا جبکہ محمد عامر مستقل ٹیم کا حصہ ہے مگر مجھے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں لاہور کی عدالت نے مجھے کلین چٹ دے دی تھی لیکن اس کے باوجود مجھے موقع نہیں دیا گیا۔
سلیم ملک نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے درخواست کی کہ انہیں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سطح پر کوچنگ کر کے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔