Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز ملتوی کر دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کے علاوہ آئرلینڈ نے رواں سال پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم گراؤنڈ پر سیریز کھیلنی ہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وورن ڈیوٹروم کے مطابق وہ پرامید ہیں کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جولائی میں ہونے والی سیریز اپنے وقت پر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کو یقینی بنانے کیلئے کرکٹ آئرلینڈ بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو وورن ڈیوٹروم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر معاملات طے کرنے کی کوشش جاری ہے۔
پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف 12 اور 14 جولائی کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آئرلینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔