Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں وہیں کرکٹ آسٹریلیا کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
مالی نقصان سے بچنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے مطابق رواں برس بھارت کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں ایک ٹیسٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کانفرنس میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں اسی طرح معطل رہیں تو ہمیں سیکڑوں ملین ڈالرز کا نقصان ہو گا اس لیے نقصان پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا فیصلہ بھارت میں ٹی وی پر میچز دیکھنے والے شائقین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا گیا تو سیریز بغیر کرؤاڈ کی بھی کرا لیں گے۔