Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا تو بہت سے کھلاڑی فرنچائز کو چھوڑنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں جب محمد عامر کو منتخب کیا تو ہمیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگ ہمارے ساتھ ناراض تھے۔
سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ہماری فرنچائز کی جانب سے نہیں کھیلیں گے لیکن ہم نے پریشر کو ہینڈل کیا اور وہ کھلاڑی بھی کراچی کنگز کی جانب سے کھیلے۔
کراچی کنگز کے مالک نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے جب کوئی شخص غلطی کرتا ہے اور اسے قبول کرتا ہے تو اسے آگے بڑھنے دیا جائے کیونکہ انسان غلطیاں کرتے ہیں، اگر وہ دوسری بار وہی غلطی کرتا ہے تو میں اس کا ساتھ ہرگز نہیں دوں گا۔