Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیدرلینڈز کرکٹ نے رواں سال ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز مشاورت کے بعد ملتوی کر دی ہے۔ نیدرلینڈز کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یکم ستمبر تک تمام ایونٹس پر پابندی عائد کر دی ہے جس وجہ سے یہ سیریز ملتوی کرنا پڑی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دورہ نیدرلینڈز ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں یہی فیصلہ اچھا ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی قسم کی سرگرمی سے زیادہ قیمتی ہیں۔
نیدرلینڈز کرکٹ کے چیئرمین بیٹی ٹمر نے کہا کہ رواں سال ہم کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے اور یہ نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد کی حفاظت کرنا اس وقت ہماری ترجیح ہے اور ہماری حکومت نے جو پابندی لگائی ہے وہ بالک ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز 4، 7 اور 9 جولائی کو ایمسٹلوین میں کھیلے جانے تھے۔