Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر کرکٹ شروع کی جائے۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی ٹھہر گئی ہے، جب تک کوئی ویکسین نہیں بن جاتی ہم اسے صرف معاشرتی دوری اور احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی شکست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت بحال کرنے کیلئے صنعتوں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، کوئی بھی ملک مستقل طور پر لاک ڈاؤن میں نہیں رہ سکتا کیونکہ اس سے تباہی ہو گی اور مجھے یقین ہے کہ کرکٹ انڈسٹری کو بھی دوبارہ کھلنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پی سی بی کو اپنے ساتھی بورڈز کے ساتھ مل کر بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ بحال کرنے کا پلان بنانا چاہیے کیونکہ شائقین کرکٹ کے لیے پیاسے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھروں میں محصور ہو چکے ہیں۔