Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کی خواہش تھی کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کے خلاف کھیلتے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔
شین واٹسن نے انکشاف کیا کہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جب اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھا تو وسیم اکرم نے نیٹس میں مجھے بولنگ کی تھی اور وہ ابھی بھی ان صلاحیتوں کے مالک ہیں جس وجہ سے وہ لیجنڈ بنے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ اگر ٹیسٹ کرکٹ میں مجھے وسیم اکرم کا سامنا کرنا پڑتا تو میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہ ہوتی، میں اوپننگ کرتا اور گیند دونوں جانب 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سوئنگ ہوتی تو یقیناََ یہ ایک شاندار تجربہ ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے علاوہ میں ویسٹ انڈیز کے کرٹنی والش اور کرٹلی امبروز کے خلاف بھی بیٹنگ کرنا پسند کرتا کیونکہ یہ دونوں بولرز اس لینتھ پر بولنگ کرتے کہ گیند میرے حلق تک آتی۔