Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی خودغرض ہو کر کھیلتے تھے، انہوں نے جتنی بھی سنچریاں اسکور کیں وہ اپنے لیے بنائیں جبکہ پاکستانی کرکٹرز ٹیم کے لیے رنز بناتے تھے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی بیٹنگ ہمارے سے بہت زیادہ مضبوط تھی، اگر ہمارے بیٹسمین 40-30 رنز بھی بناتے تھے تو وہ ٹیم کے کام آتے تھے اور اگر بھارتی بیٹسمین 100 رنز بھی بناتے تو اپنے لیے اسکور کرتے تھے۔
انضمام الحق کے بھارت کے خلاف انفرادی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے روایتی حریف کے خلاف 77 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ سابق کپتان نے بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے 45.57 کی اوسط سے 3236 رنز بنائے جس میں سات سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بھارتی سورماؤں کے خلاف ان کی سرزمین پر کھیلتے ہوئے انضمام الحق کی بیٹنگ اوسط 61.47 کی رہی۔