Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں محمد عامر کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کے خلاف بولنگ کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نوجوان محمد عامر سے بہت متاثر تھا۔ شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر ڈیوڈ وارنر کے لیے مسلسل مسائل پیدا کر رہے تھے جبکہ میرے پاس تجربہ ہونے کے باوجود وارنر کے خلاف مشکلات ہو رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر باصلاحیت اور بہت ہوشیار بولر ہیں، میرے خیال میں وہ خوف طاری کر دینے والا بولر اور ابھرتا ہوا ستارہ تھا، سب سے زیاد افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم سب نے اس ٹیلنٹ کو ضائع ہوتے ہوئے دیکھا، جب میں نے اس کی بولنگ دیکھی تو میں نے سوچا کہ بہت لمبے عرصے کے بعد میں کسی ہوشیار بولر کو دیکھ رہا ہوں۔